اجزا
- مونگ بین نوڈلز سو گرام (mung beans noodles 100 gm)
- چکن کا قیمہ تین سو گرام (Chicken mince 300 gm)
- ہری پیاز چار سے پانچ ڈنڈیاں (باریک کٹی ہوئی) (Green onion 4 to 5 sticks finely cut)
- لہسن کا پیسٹ دو سے تین جوئے (Garlic paste 2 to 3 cloves)
- چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ (Chinese salt ½ tsp)
- کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (Black pepper 1 tsp)
- کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ (Red chilli 1 tsp chopped)
- سویا سوس دو سے تین کھانے کے چمچ (Soya sauce 2 to 3 tbsp)
- بریڈ کرمبز دو سے تین کھانے کے چمچ (Bread crumbs 2 to 3 tbsp)
- میدہ لئی بنانے کے لئے (White flour for coating)
- پانی حسبِ ضرورت (Water as required)
- رول کی پٹیاں حسبِ ضرورت (Roll strips as required)
- آئل فرائی کے لئے (Oil for fry)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
ترکیب
- نوڈلز تیار کرنے کے لیے:ایک پتیلی میں پانی کو اُبالیں (boil) اور پھر اُبلے پانی میں نوڈلز (noodles) کو دو سے تین منٹ (2 to 3 mins) اُبالیں (boil) اور نکال کر ٹھنڈے (cold) پانی میں ڈالیں۔
- جب نوڈلز (noodles) ٹھنڈے (cold) ہو جائیں انھیں چھان کر چھری کی مدد سے چوپ (chop) کرلیں۔
- فلنگ تیار کرنے کے لیے:ایک پین (pan) میں پانی، لہسن اور چکن کا قیمہ شامل (mix) کرکے اُبال (boil) لیں۔
- پھر چکن (chicken) کو چھان کر ٹھنڈا (cold) کرلیں۔
- ایک مکسنگ باؤل (mixing bowl) میں چکن کا قیمہ، ہری پیاز، لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، کالی مرچ، سویا سوس (soya sauce)، بریڈ کرمبز (bread crumbs)، چائنیز سالٹ (Chinese salt)، نمک اور نوڈلز(noodles) شامل کرکے اچھی طرح سے مکس (mix) کرلیں۔
- اب حسبِ ضرورت رول (roll) کی پٹیوں میں آمیزے (mixture) کی فلنگ (filling) کرلیں اور لپیٹ کر رول (roll) کی شکل بنالیں۔
- پھر میدے کی لئی (paste) کی مدد سے کناروں کو بند کرلیں اور پین (pan) میں تیل گرم کرکے فرائی (fry) کریں اور ڈِش (dish) میں نکال کر سرو (serve) کریں۔