اجزا
- پسی چینی دو سو گرام
- مکھن دو سو پچاس گرام
- میدہ چار سو گرام
- دودھ دو کھانے کے چمچ
- پسی چینی سو گرام (کوٹنگ کے لیے(
- نمک ایک چٹکی
ترکیب
- سوس پین میں مکھن درمیانی آنچ پر ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں اور ایک پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
- اب اس میں پسی چینی، نمک اور دودھ شامل کر کے پھینٹتے جائیں۔
- پھر اس میں میدہ مکس کر کے ڈو تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
- اس کے بعد ڈو کو فریج سے نکال کر ایک انچ لمبے اور ڈھائی سینٹی میٹر چوڑے ٹکڑے کاٹیں اور پسی چینی سے کوٹ کر کے فریج میں بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
- آخر میں اسے پہلے سے گرم اوون میں دس منٹ بیک کر لیں۔
- مکھن والے مزے دار بسکٹس تیار ہیں۔