اجزا
- قیمہ ایک پاؤ
- انڈے چار عدد
- پیاز آدھی گٹھی
- گھی حسبِ ضرورت
- نمک حسبِ ذائقہ
- ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
- قیمہ میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک بھی شامل کر دیں۔
- پھر انھیں گھی میں ڈال کر سرخ کرلیں۔
- پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر رکھ دیں تاکہ قیمہ گل کر نرم ہو جائے۔
- قیمہ جب اچھی طرح گل جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں اور ایک توے پر گھی ڈالیں۔
- انڈے توڑ کر ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس قدر پھینٹ لیں کہ سفیدی اور زردی یک جان ہو جائے۔
- انڈوں کے اندر بھی حسبِ خواہش نمک ملا لیں۔
- اس کے بعد پھینٹے ہوئے انڈے توے پر ڈال کر چمچ سے روٹی کی مانند گول پھیلا دیں۔
- یہ بات یاد رکھیں کہ آنچ تیز نہیں ہونی چاہیئے۔
- جب انڈے ہلکے ہلکے سرخ ہونے لگے تو قیمے کو انڈوں پر پھیلا دیں اور آہستہ آہستہ چابک دستی سے انڈے کو رول کرنا شروع کردیں۔
- جب انڈے کی روٹی رول کی شکل میں لپٹ جائے تو ذرا سے گھی سے مزید چپڑ کرکے اتار لیں۔
- قیمہ انڈے کے لذیذ رول تیار ہیں۔
- میٹھی میٹھی یا ٹماٹروں کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔ بے حد لذیذ رول ہیں۔