اجزا
- (چکن آدھا کلو (بون لیس
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- نمک ایک چائے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- (زیرہ آدھا چائے کا چمچ (کُٹا ہوا
- (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- دہی دو کھانے کے چمچ
- کوئلہ ایک عدد
- اسکیورز حسب ضرورت
ترکیب
- بون لیسن چکن کو دو انچ کی چوکور بوٹیوں میں کاٹ لیں۔
- پھر انہیں پسی لال مرچ، نمک، ادرک لہسن پیسٹ، کٹا زیرہ، پسا گرم مصالحہ، لیموں کا رس اور دہی لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
- پھر اسے کوئلے کا دَم دیں اور اسکیورز پر لگا کر فریز کردیں۔
- حسبِ ضرورت گرل کرکے استعمال کریں۔