اجزا
- چکن کا قیمہ سو گرام (Chicken mince 100 gm)
- فریش مانڈا دو شٹیں (Fresh manda 2 sheets)
- انڈا آدھا (Egg ½)
- پیاز آدھی (Onion ½)
- پالک ایک چوتھائی گٹھی (Spinach ¼ bunch)
- سویا سوس ایک کھانے کا چمچ (Soy sauce 1 tbsp)
- میدہ ایک کھانے کا چمچ (White flour 1 tbsp)
- براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ (Brown sugar 1 tbsp)
- پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (Black pepper powder ½ tsp)
- تیل تلنے کے لئے (Oil for frying)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- سوس بنانے کے لئے:
- ٹومیٹو کیچپ آدھی پیالی (Tomato ketchup ½ cup)
- کارن فلور ایک کھانے کا چمچ (Corn flour 1 tbsp)
- چینی دو کھانے کے چمچ (Sugar 2 tbsp)
ترکیب
- چکن کا قیمہ، پیاز، پالک، کالی مرچ کا پاؤڈر، نمک، سویا سوس (soy sauce) اور براؤن شوگر (brown sugar) کو چوپر مشین (chopper machine) میں اچھی طرح سے گرائینڈ (grind) کرلیں۔
- اب ایک برتن میں انڈا اور میدہ کو مکس (mix) کرکے لئی (paste) بنالیں۔
- پھر قیمے کے مکسچر (mixture) کو مانڈا کی پٹیوں میں فِل (fill)کرلیں اور دو سائیڈز (sides) پر انڈے کی بنی ہوئی لئی (paste) لگا کر بند کرلیں۔
- اب پین (pan) میں تیل گرم کرلیں اور درمیانی آنچ (medium flame) پر ان کو گولڈن براؤن فرائی (golden brown fry) کرلیں۔ مزے دار سوئٹ وان ٹون (sweet wonton) تیار ہیں۔ سوس (sauce) کے ساتھ سرو (serve) کریں۔
- سوس بنانے کے لئے: ایک پین (pan) میں ٹماٹو کیچپ (tomato ketchup) اور چینی کو اتنا پکائیں کہ یک جان (merge) ہو جائیں۔
- اب اس میں کارن فلور (corn flour) شامل کرکے مکس (mix) کرلیں۔ سوس تیار ہے۔