اجزا
- ڈو بنانے کے اجزاء
- آٹا ڈھائی کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- چینی ایک چائے کا چمچ
- خمیر ڈیڑھ چائے کا چمچ
- انڈا ایک عدد
- تیل ایک چوتھائی کپ
- خشک دودھ دو کھانے کے چمچ
- فلنگ کے اجزاء
- پیزا ساس چار کھانے کے چمچ
- چکن بریسٹ ایک عدد
- تندوری مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
- پیاز ایک عدد
- شملہ مرچ آدھی
- چیڈر چیز ایک کپ
- موزریلا چیز ایک کپ
- اوریگانو ایک چائے کا چمچ
- زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- چکن کیلئے: چکن کو جولین کاٹ لیں۔اور اِسے تندوری مصالحہ، ادرک لہسن اور لیموں کے رس سے میرینیٹ کریں۔
- شملہ مرچ اور پیاز جولین کاٹ لیں۔
- پین میں زیتون کا تیل گرم کرکے چکن کو فرائی کریں کہ گل جائے۔ پھر چکن کو کوئلے کا دھواں دیں۔
- پیزا ڈو کیلئے: ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، خمیر، خشک دودھ، انڈا اور تیل کو نیم گرم پانی سے نرم ڈو گوندھیں اور پھولنے کے لیے گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں ایک گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیں۔
- اس کی نو انچ گول روٹی بیل لیں اور اِسے آٹھ انچ کے چکنا کئے ہوئے سانچے میں رکھ دیں۔
- چھری کی مدد سے روٹی پر نشان لگائیں اور اوون میں آٹھ منٹ کے لئے بیک کریں۔
- ڈو نکال کر اُسے ٹھنڈا ہونے دیں پھر اِس پر پیزا سوس، چکن، شملہ مرچ، اوریگانو، چیڈر چیز اور موزریلا چیز چھڑک دیں اور دوبارہ بارہ سے پندرہ منٹ 200 ڈگری پر بیک کریں۔