اجزا
- (چکن بریسٹ دو عدد ﴿اسٹرپس
- (کالے مشروم تین سے چار عدد ﴿گرم پانی میں بھیگے ہوئے
- (ادرک ایک عدد ﴿درمیانہ ٹکڑا اور لمبی کٹی ہوئی
- (لہسن کے جوئے تین سے چار عدد ﴿کٹا ہوا
- (پالک آدھا گٹھی ﴿چھوٹی کٹی ہوئی
- (ہری پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
- (ٹماٹر تین عدد ﴿اُبلے اور لمبے کٹے ہوئے
- (شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
- (گاجر ایک عدد ﴿درمیانی، باریک کٹی ہوئی
- (مٹر آدھی پیالی ﴿اُبلے ہوئے
- نمک حسب ذائقہ
- (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- فریش کریم آدھا کپ
- وویسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
- ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- تیل دو کھانے کے چمچ
- چکن کی یخنی آدھا کپ
ترکیب
- ایک پیالے میں چکن، تمام کٹی سبزیاں اور اُبلے ہوئے مٹر شامل کریں۔
- ساتھ میں نمک، کٹی کالی مرچ، اوریگانو، فریش کریم، وویسٹر ساس اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے خوب اچھی طرح سے میری نیٹ کرلیں۔
- اب اس میں تیل اور چکن کی یخنی بھی شامل کریں۔
- اوون میں ایک سو نوے ڈگری پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بیک کریں۔
- گولڈن ہونے پر نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔