اجزا
- آٹے کے لیے
- میدہ آدھا کلو (Refined flour ½ kg)
- بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (Baking powder 1 tsp)
- سرکہ چار کھانے کے چمچ (Vinegar 4 tbsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- بھرنے کے لیے:
- مرغی کا قیمہ آدھا کلو (Chicken mince ½ kg)
- لہسن اور ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ (Garlic and ginger paste 1 tbsp)
- اووسٹر ساس دو کھانے کے چمچ (Oyster sauce 2 tbsp)
- سویا ساس دو کھانے کے چمچ (Soy sauce 2 tbsp)
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper ½ tsp crushed)
- کارن فلور پانچ کھانے کے چمچ (پانی میں گُھلا ہوا) (Corn flour 5 tbsp dissolved in water)
- پیاز تین عدد (Onion 3)
- تِلوں کا تیل تین کھانے کے چمچ (Sesame seed oil 3 tbsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- تیل تین کھانے کے چمچ (Oil 3 tbsp)
ترکیب
- میدے میں بیکنگ پاؤڈر(baking powder) ، نمک اور سرکہ ملا (mix)کر نیم گرم پانی سے نرم آٹا گوندھ (knead) لیں۔
- آٹے کو پلاسٹک (plastic) میں لپیٹ کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
- دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں اور لہسن ادرک پیسٹ (paste) ڈال کر دو منٹ تک تلیں (fry) اور پھر قیمہ بُھونیں (roast)۔
- اس میں کالی مرچ، اووسٹر ساس (oyster sauce)، سویا ساس (soy sauce)، تِل کا تیل اور نمک شامل کرکے بُھونیں (roast)۔
- کارن فلور (corn flour) ڈال کر آمیزہ گاڑھا کر لیں۔اب چولہا بند کردیں۔
- آٹے کی روٹی بیلیں اور پیالی کی مدد سے گول ٹکڑے کاٹ (cut) لیں۔
- درمیان میں مرغی کا آمیزہ (mixture) ڈالیں اور بن کی طرح سے گول کرلیں۔
- اسٹیمر (steamer)میں پانی بھریں اور بن کو اسٹیمر (steamer) میں پچس منٹ کے لیے رکھ کر نکالیں اور گرما گرم پیش (serve)کریں۔