اجزا
- بینگن دو عدد
- تیل ایک کپ
- کٹے پیاز ایک کپ
- کُٹا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
- باریک کٹے ٹماٹر تین عدد
- نمک ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
- اوریگانو ایک چائے کا چمچ
- قیمہ دو سو پچاس گرام
- اُبلے مٹر آدھا کپ
- اُبلی اسپیگٹی دو کپ
- چیز/پنیر آدھا کپ
- بریڈ کرمبز دو سے تین کھانے کے چمچ
ترکیب
- بینگن کو سلائس میں کاٹ کر دو کھانے کے چمچ تیل کے ساتھ فرائی کر لیں اور الگ رکھ دیں۔
- دوسرے برتن میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کریں۔
- اس میں کٹی پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کر لیں۔
- پھر اس میں کُٹا ہوا لہسن، باریک کٹے ٹماٹر، نمک، کالی مرچ، کُٹی لال مرچ اور اوریگانو ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔
- اس کے بعد اُبلے مٹر اور آدھا کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر قیمہ گل جانے تک پکائیں۔
- پھر اس میں اُبلی اسپیگٹی اور چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب ایک اوون پروف ڈش کو گریس کریں۔
- اس میں بریڈ کرمبز پھیلا دیں۔
- اس کے بعد فرائی کیے ہوئے بینگن پھیلائیں۔
- اس پر تیار قیمہ ڈالیں اور چمچے سے اچھی طرح دبائیں۔
- آخر میں اوپر بقیہ آدھا کپ چیز پھیلا کر ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں دس منٹ تک بیک کر لیں۔