اجزا
- بون لیس فش آدھا کلو
- انڈا ایک عدد
- پیلا رنگ ایک چٹکی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- نمک ایک تہائی چائے کا چمچ
- اجوائن آدھا چائے کا چمچ
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- بیسن دو کھانے کے چمچ
- کارن فلور تین کھانے کے چمچ
- پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
- تیل تلنے کے لیے
- پانی حسب ضرورت
ترکیب
- بون لیس مچھلی کو فنگرز کی شکل میں کاٹ لیں۔
- ایک پیالے میں انڈا، پیلا رنگ، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، اجوائن، میدہ، بیسن، کارن فلور اور پسی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔
- پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈال کر گاڑھا بیٹر بنا لیں۔
- اس کے بعد مچھلی کے ٹکڑوں کو بیٹر میں ڈال کر دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
- اس کے بعد گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں، یہاں تک کہ کرسپی ہو جائیں۔ آخر میں حسب ذائقہ چاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔