اجزا
- انڈے کی سفیدی 3 عدد
- چکن 250 گرام
- زیتون (سلائس) 4 کھانے کے چمچ
- موزریلا چیز حسب ضرورت
- لیموں 2 عدد
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- تھائم آدھا چائے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- کالی مرچ حسب ذائقہ
- ہرا دھنیا، ہوی مرچ اور پودینہ گارنش کے لیے
ترکیب
- انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ اس میں ہوا بھر جائے ِ
- پھر اس میں لال مرچ، تھائم، اوریگانواور نمک ڈال کے مکس کریں۔
- چکن کو نمک اور لیموں کے رس کے ساتھ فرائی کرلیں۔
- فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کے ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں مکسچر پھیلا دیں،اوپر
- زیتون چکن اور لیموں چھڑک کے سائڈ بدل دیں۔
- پلیٹ میں نکال لیںاور اوپر موزریلا چیز کے ٹکرے ڈال کے اسے پری ہیٹ اوون میں فل ہیٹ پر دو منٹ کیلئے اوون میں رکھیں۔
- ہرا دھنیا، ہوی مرچ اور پودینہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔