اجزا
- چکن بریسٹ دو عدد
- تیل دو کھانے کے چمچ
- (پیاز ایک عدد (سلائسڈ
- (بند گوبھی دو کپ (سلائس میں کَٹی ہوئی
- (گاجر ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
- (شملہ مرچ ایک عدد (سلائس میں کَٹی ہوئی
- ہری پیاز کے پتے آدھا کپ
- بینز اسپروٹ آدھا کپ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
- سویا ساس دو کھانے کے چمچ
- کیچپ دو کھانے کے چمچ
- سرکہ ایک کھانے کا چمچ
- رول پٹی حسبِ ضرورت
- آئل فرائی کرنے کےلئے
ترکیب
- ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز اور چکن بریسٹ ڈال کر پانچ منٹ فرائی کرلیں۔
- اب اس میں بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز کےپتے، بینز اسپروٹ، نمک، سفید مرچ، سویا ساس، کیچپ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔
- پانچ منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔
- پھر اس آمیزے کو ایک چھلنی پر نکال لیں تاکہ تمام پانی نِکل جائے۔
- ٹھنڈا ہو جائے تو اسے رول کی پٹیوں میں بھر دیں۔
- میدے کا پیسٹ بناکر اس کے کناروں کو اچھی طرح بند کردیں۔
- اب انہیں گرم تیل میں سنہرا ہو جانے تک فرائی کریں۔