اجزا
- :آلو کا سالن بنانے کےلئے
- (آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے
- کالی مرچ آٹھ عدد
- لونگ چار تا پانچ عدد
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- سفید زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
- ہینگ تھوڑی سی
- تیل چار کھانے کے چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- پانی چار کپ
- ہرادھنیا گارنشنگ کےلئے
- ہری مرچ گارنشنگ کےلئے
- :چنے کا سالن بنانے کےلئے
- (سفید چنے اڑھائی کپ (اُبلے ہوئے
- نمک حسبِ ضرورت
- (لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
- تیل چار کھانے کے چمچ
- پانی تین کپ
- کھانے کا سوڈا دو چٹکی
- املی کا گودا ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
- آلو کا سالن بنانے کےلئے:اُبلے آلو کاٹ کر ایک برتن میں ڈالیں۔
- اب اس کے ساتھ کالی مرچ، لونگ، ہلدی، پسی لال مرچ، کُٹی لال مرچ، سفید زیرہ، ہینگ، تیل، نمک اور پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
- جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو انہیں ڈش میں نکالیں۔
- آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔
- چنے کا سالن بنانے کےلئے:ایک دیگچی میں اُبلے سفید چنے، نمک، کُٹی لال مرچ، ہلدی، زیرہ، تیل اور پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
- اُبال آجائے تو کھانے کا سوڈا شامل کرکے مزید پکائیں۔
- سب چیزیں اچھی طرح مِکس ہوجائیں تو اس میں املی کا گودا ڈالیں اور ڈش میں نکال کر سَرو کریں۔