اجزا
- (آلو تین عدد ﴿اُبلے ہوئے
- (مٹر ایک پیالی ﴿چھلے اور ابلے ہوئے
- تیل دو کھانے کے چمچ
- مکھن ایک کھانے کا چمچ
- (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
- (ہری مرچ چھ عدد ﴿کچلی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- فریش کریم آدھا پیکٹ
ترکیب
- اُبلے آلوؤں کو چھیل کر کانٹے کی مدد سے بھرتہ بنالیں۔
- اب اس میں مٹر مکس کر دیں۔
- ایک کڑاہی میں تیل اور مکھن ڈال کر گرم کریں۔
- پھر اس میں آلو اور مٹر شامل کرکے ہلکا سا بھونیں۔
- اس کے بعد کالی مرچ، ہری مرچ اور نمک ڈال دیں۔
- پانچ منٹ بعد اس میں فریش کریم شامل کریں۔
- دو منٹ بعد مزے دار آلو مٹر ملائی کو ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔