اجزاء
آم (ڈائزڈ) 2 کپ
کنڈنسڈ ملک (آم ے مکسچر کے لیے) تین چوتھائی کپ
کریم ڈیڑھ کپ
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
سفید چاکلیٹ(پگھلی ہوئی) آدھا کپ
آم کی پیوری 1کپ
کنڈنسڈ ملک 2 کھانے کے چمچ
بادام ، پستہ حسبِ ضرورت
مینگو قلفی بنانے کی ترکیب
ایک بلینڈر میں آم کے ٹکڑے لیں اس میں کنڈنسڈ ملک، سفید چاکلیٹ، لیموں کا رس، کریم ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
ایک پلاسٹک کا کپ لیں اس کی تہہ میں آم کے ٹکڑے یا بادام پستہ ڈال لیں ۔
اب کپ کاتین چوتھائی حصہ تیار کیے ہوئے آم کے مکسچر سے بھر دیں اور چار سے پانچ گھنٹے فریزر میں رکھ دیں۔
اب ایک برتن میں آم کی پیوری اور کنڈنسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب تین سے چار کھانے کے چمچ یس پیوری کو کپ میں ڈال دیں اوردوبارہ دو سے تین گھنٹے فریز کر لیں۔
تیاری کا وقت :
20 minutes
افراد :
1-2