اجزا
- (چکن آدھا کلو ﴿ اسٹرپس میں کٹی بون لیس
- کچا پپیتا تین چائے کے چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- نیم گرم تیل ایک چوتھائی کپ
- سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
- اسٹرپس میں کٹی بون لیس چکن کو کچا پپیتا، پسی ہوئی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، نیم گرم تیل اور سفید مرچ میں اچھی طرح کوٹ کرلیں۔
- پھر اسکیورز میں لمبا لمبا لگا کر گرم گرم کوئلے پر بار بی کیو کریں۔