اجزا
- میدہ تین کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- چینی تین چائے کے چمچ
- خمیر ایک کھانے کا چمچ
- گرم دودھ آدھا کپ
- گرم پانی حسب ضرورت
- (مکھن دو اونس (پگھلا ہوا
- چاکلیٹ اسپریڈ حسب ضرورت
- (دار چینی ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- (مکھن دو کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا
ترکیب
- ایک پیالے میں میدہ، دو چائے کے چمچ چینی اور نمک شامل کرلیں۔
- اب اس میں خمیر مکس کریں اور نیم گرم پانی ڈال دیں۔
- پھر اس میں دو اونس پگھلا ہوا مکھن ڈال کر نرم ڈو بنائیں اور اتنا گوندھیں کہ ڈو اسموتھ ہو جائے۔
- اب ڈو کو گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں ڈال دیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ وہ پھول کر ڈبل ہو جائے۔
- اب ڈو کو گوندھیں اور اسے مستطیل کی شکل میں رول کر دیں۔
- پھر اس پر دو کھانے کے چمچ مکھن برش کریں اور چاکلیٹ اسپریڈ لگائیں۔
- اب ایک چائے کا چمچ چینی اور پسی دار چینی چھڑک کر سوئس رول کی طرح رول کرلیں۔
- پھر اسے دو سینٹی میڑز کے سلائسز میں کاٹیں اور گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں۔
- آخر میں اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔
- اس کے بعد اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر کرکے دوبارہ دس منٹ بیک کرلیں۔