اجزا
- گوشت ڈیڑھ کلو
- (چاول ڈیڑھ کلو (اُبلے ہوئے
- گھی ڈیڑھ پاؤ
- دودھ آدھا کلو
- لونگ دس گرام
- بڑی الائچی دس گرام
- آلو ایک پاؤ
- پیاز ایک پاؤ
- دھنیے کا پانی ایک چوتھائی کپ
- مٹر دانے آدھا پاؤ
- زعفران تھوڑا سا
- دہی ایک پاؤ
- نمک حسبِ ضرورت
ترکیب
- گوشت کی بوٹیوں پر نمک مَل کر انہیں ایک طرف رکھ دیں اور کچھ دیر کے بعد ان پر دہی مَلیں۔
- چند منٹ بعد اَسی گرام گھی میں پیاز سرخ کرنے کے بعد اس میں گوشت، لونگ، بڑی الائچی اور دہی ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی دھنیے کا پانی ڈال دیں۔
- جب یہ پانی خشک ہوجائے تو ابلے ہوئے چاولوں کو دودھ کے ساتھ دیگچی میں گوشت کے اوپر بچھا دیں۔
- ایک طرف آلو اور مٹر کے دانے بھی بچھا کر دیگچی کا منہ آٹے سے بند کر دیں اور نرم آنچ پر دَم دیں۔
- پھر اس کے نیچے سے آگ ہٹا دیں اور ڈھکنے پر انگارے رکھ دیں۔
- چند منٹ بعد ڈھکنے پر ایک پتھر رکھ کر کچھ دیر تک دَم پر رہنے دیں۔
- پھر چولہے سے اتار لیں۔
- جب آگ پتیلی کے نیچے سے ہٹائی جائے تو یہ ضروری ہے کہ آگ پتیلے کے چاروں طرف رکھی جائے۔
- اور اگر چاول کا رنگ زرد رکھنا ہو تو آخری مرحلے پر زعفران ڈال دیں۔