اجزا
- مکھن ایک سو گرام (Butter 100 gm)
- براؤن شوگر ایک سو دس گرام (Brown sugar 110 gm)
- انڈا ایک عدد (Egg 1)
- دودھ دو کھانے کے چمچ (Milk 2 tbsp)
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)
- میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ (Sweet soda ½ tsp)
- چنے ایک سو پچاس گرام (بُھنے ہوئے) (Chickpeas 150 gm boiled)
- میدہ ایک سو پچاس گرام (White flour 150 gm)
- مونگ پھلی ایک سو پچاس گرام (Peanuts 150 gm)
ترکیب
- اوون (oven) کو ایک سو ستر ڈگری پر گرم کرلیں۔
- اب ایک پیالے (cup) میں مکھن اور براؤن شوگر کو اچھی طرح مکس (mix) کریں۔
- پھر اس میں انڈا، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس (mix) کردیں۔
- اس کے بعد اپنی پسند کی شکل میں کوکیز (cookies) بناکر بیک (bake) کریں۔
- دس سے بارہ منٹ (ten to twelve mins) میں کوکیز (cookies) تیار ہو جائیں گی۔
- پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ (air tight) جار (jar) میں ڈال دیں۔
- ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔