اجزا
- فریش بریڈ 4سلائس
- انڈا (پھینٹا) 2 عدد
- سفید مرچ حسب ذائقہ
- نمک حسب ذائقہ
- لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
- چیڈر چیز 3چائے کے چمچ
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- تھائم آدھا چائے کا چمچ
- روزمیری آدھا چائے کا چمچ
- پارسلی 2چائے کے چمچ
- بریڈ کرمز حسب ضرورت
- تیل حسب ضرورت
ترکیب
- ایک بائول میں چیڈر چیز، سفید مرچ،نمک،لہسن پیسٹ،اوریگانو، تھائم،روز میری،پارسلے ڈال کے اچھی طرح مکس کرلیں۔
- بریڈ کے کنارے کاٹ کے اسے ہلکے ہاتھ سے رولر سے بیل لیں۔ اب اس کے اوپر چیز مکسچر پھیلائیں اور اسے رول کرلیں۔
- انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمز میں رول کریں اور پھر شیلو فرائی کرلیں۔
- جب گولڈن برائون ہو جائے تو نکال لیں۔ بند گوبھی کے ساتھ سجا کے سرو کریں۔