اجزا
- مکھن آدھا کپ
- کاسٹر شوگر آدھا کپ
- انڈا ایک عدد
- ناریل ایک کپ
- کٹے بادام ایک چوتھائی کپ
- میدہ ڈیڑھ کپ
- چیریز حسب ضرورت (دو ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)
- آلمنڈ ایسنس ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
- ایک بڑے پیالے میں مکھن اور کاسٹر شوگر کو اچھی طرح بیٹ کر لیں۔
- اس میں انڈا شامل کریں اور مزید پھینٹیں۔
- پھر آلمنڈ ایسنس ڈال کر مکس کر لیں۔
- الگ سے میدہ، بیکنگ سوڈا اور نمک کو چھان لیں۔
- اس آمیزے کو مکھن کے آمیزے میں ڈال کر فولڈ کریں۔
- پھر اس میں ناریل اور کٹے بادام بھی ڈال کر مکس کر لیں۔
- اب ایک گریس کی ہوئی کوکیز شیٹ پر اس آمیزے سے کوکیز بنا لیں۔
- ہر کوکی پر آدھی چیری لگائیں۔
- اب انھیں پہلے سے ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کر لیں۔
- ہلکے براؤن ہو جائیں تو تاروں کی جالی پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔