اجزا
- کریلے آدھا کلو
- (چکن آدھا کلو (بون لیس
- (پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- (ہری مرچ چھ عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- تیل ایک پیالی
- املی کا رس آدھی پیالی
- سونف ایک چائے کا چمچ
- کلونجی ایک چائے کا چمچ
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- گڑ ایک کھانے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- کریلے کی کڑواہٹ نکالنے کے لیے کریلے چھیل کر بغیر دھوئے باریک کاٹیں۔
- اب تھوڑی ہلدی، تھوڑا گڑ، نمک اور تھوڑا املی کا رس لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
- کڑواہٹ نکل جائے گی۔
- دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کرکے آدھی نکال لیں۔
- باقی آدھی پیاز میں چکن، نمک، باقی بچی ہلدی اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔
- جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھون کر لال مرچ، سونف اور کلونجی شامل کردیں۔
- اس کے بعد دھلے ہوئے کریلے الگ فرائنگ پین میں تَل کر چکن میں ڈالیں۔
- اب ہری مرچ، باقی گڑ اور باقی املی کا رس ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔
- آخر میں سرو کرتے وقت تلی پیاز ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔