اجزا
- بند گوبھی ایک پاؤ
- ہری پیاز چار عدد
- گاجر دوعدد
- انڈے دو عدد
- میدہ ایک کپ
- ہرا دھنیا آدھا کپ
- ہری مرچ چار عدد
- نمک حسب ذائقہ
- سویاسوس دو کھانے کے چمچ
- بیکنگ پاؤڈر آدھی چائے کی چمچ
- کارن فلور دو کھانے کے چمچ
- سفید مرچ آدھی چائے کی چمچ
- تیل فرائی کیلئے
ترکیب
- تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں۔ ان میں باقی تمام اجزاء شامل کرکے تھوڑا سا پانی ڈال کے ہموار آمیزہ بنا لیں۔
- کڑاہی میں تیل گرم کرکے پکوڑوں کی شکل میں تل لیں۔ اور کیچپ یا ہاٹ سوس کے ساتھ پیش کریں۔