اجزا
- کالے چنے ایک پیالی (اُبلے ہوئے) (Black chickpeas 1 cup boiled)
- پیاز ایک پیالی (باریک کٹی ہوئی) (Onion 1 cup finely cut)
- ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 2 finely cut)
- ٹماٹر ایک عدد (چوکور کٹا ہوا) (Tomato 1 cubed)
- کڑھی پتے چند عدد (Curry leaves few)
- ہرا دھنیا آدھی گڈی (کٹا ہوا) (Green coriander ½ punch cut)
- املی کا گُودا ایک سو گرام (Tamarind pulp 100 grams)
- آلو ایک سو گرام (Potatoes 100 grams)
- ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا) (Ginger, garlic paste 1 tsp)
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Turmeric powder ½ tsp)
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chillies powder ½ tsp)
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red chillies ½ tsp crushed)
- دھنیا آدھا چائے کا چمچ (کُٹا ہوا) (Coriander ½ tsp crushed)
- سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ (کُٹا ہوا) (White cumin ½ tsp crushed)
- کالی مرچ حسبِ ذائقہ (پسی ہوئی) (Black pepper powder to taste)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- تیل ایک پیالی (Oil 1 cup)
ترکیب
- آلو اُبال (boil) کر چوکور ٹکڑوں (pieces) میں کاٹ (cut) لیں۔
- کڑاہی میں تیل گرم (heat) کرکے لہسن ادرک بُھونیں (roast) اور پیاز شامل کرکے سنہری (golden) کرلیں۔
- اس میں کڑی پتے، چنے، ہلدی، کُٹی اور پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا، زیرہ، املی کا گُودا، نمک اور کالی مرچ ملائیں اور چند منٹ (few minute) پکانے (cook) کے بعد چولہا بند کردیں۔
- اس میں ہری مرچ، آلو، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر ملائیں اور پیش کریں۔