اجزا
- (پالک آدھا کلو ﴿کٹی ہوئی
- آئل بارہ ملی لیٹر
- ہینگ چٹکی بھر
- زیرہ ایک چائے کا چمچ
- لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
- (ہری مرچ ایک سے دو عدد ﴿کٹی ہوئی
- ٹماٹر پچاس گرام
- نمک حسب ذائقہ
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- (دال مسور ایک سو پچاس گرام ﴿ابلی ہوئی
- (ثابت سرخ مرچ ایک سے دو عدد ﴿کٹی ہوئی
ترکیب
- گرم آئل میں ہینگ، آدھا زیرہ، لہسن اور ہری مرچ کو ہلکا فرائی کرلیں۔
- پھر ٹماٹر، نمک، ہلدی اور سرخ مرچ پاؤڈر شامل کرکے پکائیں۔
- ٹماٹر گل جائیں تو پالک ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
- اب دال اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے مزید پکائیں۔
- دوسرے پین میں تھوڑا سا آئل گرم کرکے ثابت سرخ مرچ اور بقیہ زیرہ کڑکڑائیں اور دال پر ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے ڈھک دیں۔
- تیار ہونے پر سرو کریں۔