اجزا
- پف پسٹریز شیٹس دو عدد
- سبز پیاز تین عدد
- (انڈہ ایک عدد (پھینٹا ہوا
- پھیکا مکھن تین کھانے کے چمچ
- میدہ ایک چوتھائی پیالی
- دودھ ایک پیالی
- چیز کریم ایک چوتھائی کپ
- (مشرومز آھی پیالی (کٹے ہوئے
- (مکھن برشنگ کےلئے (پگھلا ہوا
ترکیب
- فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ پھیکا مکھن ڈال کر پگھلا لیں۔
- سبز پیاز کو دھو کر لمبائی میں کاٹ لیں۔
- پف پیسٹریز شیٹس کو کسی ہموار سطح پر پھیلا کر چکور اور مستطیل شکل میں رول کرلیں۔
- تقریباً 12×8 انچ کا ایک مستطیل بننا چاہئیے۔
- کناروں کو تیز چھری کی مدد سے کاٹ لیں، شیٹس کی تہہ کو تین چوکور میں کاٹ لیں۔
- پھر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون گرم کرلیں۔
- پیسٹریز کی اوپری سطح پر پھینٹا ہوا انڈہ برش سے لگا کر دس منٹ بیک کریں۔
- پیسٹری کی اوپری شیٹ گولڈن ہوجائے تو اوون سے نکال لیں۔
- میدہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں مسلسل لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے دودھ ملائیں، دھیمی آنچ پر پین رکھ کر دو منٹ تک پکائیں۔
- چیز کریم ملا کر مزید ایک منٹ پکائیں پھر اس مکسچر کو فوائل پیپر سے ڈھک کر رکھ دیں۔
- فرائنگ پین میں بقیہ ایک کھانے کا چمچ پھیکا مکھن گرم کریں اور مشرومز اور سبز پیاز ٹوس کرلیں۔
- سبز پیاز اور مشرومز کریم والے مکسچر میں ملا دیں۔
- پیسٹریز کے ایک حصے پر مکسچر رکھ کر دوسرے حصے سے ڈھک دیں۔
- بقیہ تمام پیسٹریز کے ساتھ یہی عمل دہرائیں۔
- پگھلا ہوا مکھن برش کی مدد سے پیسٹریز کی اوپری سطح پر لگائیں اور پانچ منٹ کےلئے پہلے سے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ گرم اوون میں بیک کرلیں۔
- پف پیسٹریز کو ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔