اجزا
- پراؤنز 200 گرام
- میدہ ایک کپ
- انڈے دو عدد
- کارن فلور ایک سے دو کھانے کے چمچ
- نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ
- تیل حسب ضرورت
- پانی حسب ضرورت
- سرکہ چوتھاثی کپ
- براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
- منک بین نوڈلز حسب ضرورت
ترکیب
- ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، نمک، کالی مرچ، انڈے اور پانی ملا کے نرم آمیزہ بنا لیں۔
- پراؤنز پر نمک چھڑک کے آدھے پراؤنز کو آمیزہ میں ڈپ کرکے ڈپ فرائی کرلیں۔
- باقی پراؤنز کو آمیزہ میں ڈپ کرکے منک بین نوڈلز کی ہلکی سی تہ لگا کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
- ایک پین میں سرکہ اور براؤن شوگر سوتے کرکے اسے پیالے میں نکال لیں۔
- پراؤنز کو اس ساس اور چلی ساس کے ساتھ سرو کریں۔