اجزآ
- میدہ آدھا کلو
- چکن قیمہ ایک پاؤ
- پیاز دو عدد
- ٹماٹر دو عدد
- کھیرا دو عدد
- ہیلوپینو پیپر ایک سو گرام
- کالے زیتون ایک سو گرام
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- تیل حسب ضرورت
- نمک حسب ذوق
ترکیب
- ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ساتے کر لیں۔
- پھر اس میں چکن کا قیمہ مکس کریں۔
- ساتھ ہی نمک، کالی مرچ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔
- اس کے بعد پیالے میں نکال لیں۔
- پھر ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور پانی ڈال کر گوندھیں۔
- اب اس کے پیڑے بنا کر بیلن کی مدد سے بیل لیں اور گرم تیل میں فرائی کریں۔
- پھر اس میں قیمے کے مکسچر کی فلنگ کر لیں۔
- ساتھ ہی پیاز، ٹماٹر، کھیرا، ہیلوپینو پیپر، کالے زیتون اور اوپر سے قیمہ ڈال کر بند کر دیں۔
- سرونگ ڈش میں سرو کریں۔