اجزا
- چکی کا آٹا 1-1/2 کپ
- مکئی کا آٹا 1-1/2 کپ
- نمک حسب ذائقہ
- دیسی گھی یا مکھن حسب ضرورت
- پانی حسب ضرورت
ترکیب
- چکی کا آٹا، مکئی کا آٹا، نمک، دیسی گھی یا مکھن کو مکس کرکے پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔
- آٹا گوندھ کے اوپر گھی لگا کے کچھ دیر رکھ دیں۔ پھر ہلکا سا گھی لگا کے فرائینگ پین یا توئے پر پکا لیں۔