اجزا
- (مچھلی آدھا کلو ﴿بون لیس
- سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- لیموں دو عدد
- نمک حسب ذائقہ
- (آلو آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
- (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
- (ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
- (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
- (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
- انڈے کی سفیدی دو عدد
- بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
- تیل حسب ضرورت
ترکیب
- بون لیس مچھلی کو دھوئے بغیر اس پر سفید سرکہ لگا کر پانچ سے دس منٹ رکھ دیں۔
- اب اسے دھوکر ہلدی، ایک عدد لیموں کا رس اور نمک لگادیں۔
- پھر فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگا کر مچھلی کو پھیلا کر ڈالیں اور پانی خشک کرلیں۔
- اب اسے ٹھنڈا کرکے کانٹے کی مدد سے گودا بنالیں یا چوپر میں پیس لیں۔
- پھر اُبلے آلو چھیل کر کانٹے سے بھرتہ بنالیں۔
- اس کے بعد مچھلی میں ایک عدد لیموں کا رس ، پودینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، کالی مرچ، لال مرچ اور سفید زیرہ اچھی طرح ملالیں۔
- اب ہاتھ پر ذراسی چکنائی لگاکر آلو پھیلائیں اور تیار مچھلی کا آمیزہ رکھ کر رول بنالیں۔
- پھر انھیں انڈے کی سفیدی میں ڈبوکر بریڈ کرمبز لگائیں اور کڑاہی میں تیل گرم کرکے ڈیپ فرائی کرلیں۔
- جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پر رکھ دیں۔
- آخر میں املی سوس کے ساتھ سرو کریں۔