اجزا
- چکن بریسٹ دو عدد (300گرام)
- چینی ایک پاؤ
- میدہ آدھا کپ
- آئس کیوب واٹر حسب ضرورت
- آئسنگ شوگر گارنش کیلئے
ترکیب
- چکن بریسٹ کی اپنی مرضی سے کٹنگ کر لیں، کیوب، سلائس۔
- ڈیرھ گلاس پانی پین میں لیں اور چکن کو دس سے پندرہ منٹ اس میں ابال لیں ڈھکن سے ڈھانپ کے، اور پھر دیکھ لیں کہ چکن گل گیا ہے۔
- ایک دوسرے پین میں چینی ہلکی آنچ پر پکا لیں کہ اس کا دانہ حل ہو جائے اور رنگ براؤن ہوجائے۔اس کریمل کو کسی باؤل میں نکال لیں۔
- ایک دوسرے باؤل میں آئس کیوب اور تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اس کے اوپرکریمل والا باؤل رکھ کے کریمل کو تھوڑا ٹھنڈا کرلیں۔
- چکن کیوبز کے اوپر میدہ چھڑکیں اور ایک ایک کرکے ان کیوبز کو چمچ کی مدد سے کریمل میں کوٹ کریں اور اسی وقت آئس کیوب واٹر میں ڈپ کرکے نکال لیں اور پلیٹ میں رکھتے جائیں۔
- آئسنگ شوگر سے گارنش کرکے سرو کریں۔