اجزا
- مچھلی ½ کلو
- زیرہ 1 چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- ہلدی پاوڈر ½ چائے کا چمچ
- لال مرچ پاوڈر ½ چائے کا چمچ
- املی کا پیسٹ 6سے 8 چائے کے چمچ
- لہسن 12 جوئے
- سونف چٹکی بھر
- کڑی پتہ 10 عدد
- ہری مرچ 4 عدد
- ہرا دھنیا ½ گڈی
- ناریل حسبِ ضرورت
- تیل حسبِ ضرورت
- نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
- بلینڈر میں کھوپرا، زیرہ، لہسن ڈال کر پیس لیں۔
- اب ایک پین میں تیل لے کر مکسچر کو ڈال دیں اور ساتھ ہی کڑی پتہ بھی ڈال دیں اور بھون لیں۔
- اب اس میں کوکونٹ مکسچر لال مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی ڈال کر بھون لیں۔
- پھر اس میں مچھلی کا پیس اور املی کا گودا ڈال کر شوربے کا پانی ڈال دیں۔
- ٹماٹر کو چار حصوں میں کاٹ کر شوربے میں شامل کر دیں۔
- اب اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک تیل نہ چھوڑ دے۔
- اب نکا ل کر ہری مرچ، ہرا دھنیا وغیرہ سے گارنش کر کے سرؤ کریں۔