اجزا
- سالم مچھلی دو سے ڈھائی کلو
- سفید سرکہ آدھا کپ
- ادرک پیسٹ دوکھانے کے چمچ
- لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
- مسٹرڈ پیسٹ دوکھانے کے چمچ
- پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- سویا ساس دوکھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- ہری مرچ پیسٹ تین کھانے کے چمچ
- تیل آدھا کپ
- ہری مرچ دو عدد
- فریش بیزل چھ سے آٹھ عدد
- شملہ مرچ ایک عدد
- پیاز ایک عدد
- ٹماٹر دو عدد
- بیزل کے پتے تین سے چار عدد
ترکیب
- ایک باؤل میں سفید سرکہ،ادرک لہسن پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ،پیپریکا پاؤڈر،سویا ساس،ہری مرچ پیسٹ،نمک اور تیل اچھی طرح مکس کریں۔
- ہری مرچ کو لمبائی میں کاٹ کے بیج نکال دیں۔
- شملہ مرچ،ٹماٹر اور پیاز کو درمیانہ سائز میں کاٹ لیں۔ایک باؤل میں سبزیاں ڈال لیں اور تھوڑا سا مکس مصالحہ ان میں ڈال کے مکس کریں۔
- مچھلی کو دونوں طرف تر چھے کٹ لگائیں اور مصالحہ اوپر لگائیں۔
- اب مچھلی کو فوئل میں رکھیں جو مصالحہ بچ گیا ہو وہ بھی اوپر ڈال دیں۔
- مچھلی کے اوپر اور نیچے سبزیاں رکھ دیں اور اسے اچھی طرح فوئل میں لپیٹ دیں۔
- اب اس کو گرل پر دس سے پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔
- جب مچھلی اسی فیصد پک جائے تو فوئل کو کھول کر اس میں بیزل کے پتے ڈال کر دوبارہ بند کرلیں اور دو منٹ تک پکائیں۔
- پلیٹر کو سلاد کے پتے، لیموں،کھیرا اور ٹماٹر سے سجائیں سالم مچھلی رکھ کے پیش کریں۔
- اوون میں بنانے کیلئے 200 ہیٹ پر بیک کرلیں۔