اجزا
- :فروٹ چاٹ کے لئے
- آم دو سے تین عدد
- موسمی پھل دو سو پچاس گرام
- :جوسی ساس کے لئے
- اورنج جوس ایک کپ
- کریم ایک کپ
- براؤن شوگر تین سے چار کھانے کے چمچ
- (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- (زیرہ آدھا چائے کا چمچ (کٹا ہوا
- کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
- چینی حسب ضرورت
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- فروٹ چاٹ کے لئے: ایک پیالے میں آم اور موسمی پھلوں کے کیوبز کاٹ کر ڈالیں۔
- جوسی ساس کے لئے: ایک پیالے میں اورنج جوس، چینی، کالی مرچ، زیرہ، براؤن شوگر، کریم، کالا نمک اور نمک ڈالیں۔
- ایگ بیٹر کی مدد سے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور ساس بنا لیں۔
- اب ایک ڈیپ سرونگ ڈش میں آم اور پھلوں کے کیوبز ڈال کر اوپر ساس ڈال کر سرو کریں۔