تِل والے رولز

Home » Recipes » Urdu Recipes » تِل والے رولز
Sesame Rolls

اجزا

 

  • مرغی کا گوشت آدھی پیالی (بغیر ہڈی) (Boneless chicken ½ cup)
  • لیموں ایک عدد (Lemon 1)
  • ڈبل روٹی تین سلائس(Bread slices 3)
  • ہری مرچ چار عدد (چوپ کی ہوئی) (Green chillies 4 chopped)
  • آلو ایک پیالی (اُبال کر بُھرتہ بنالیں) (Potatoes 1 cup boiled and mashed)
  • تِل ایک چوتھائی پیالی (Sesame seeds ¼ cup)
  • پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Hot spices powder ½ tsp)
  • نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
  • تیل تلنے کے لیے (Oil for frying)

ترکیب

 

  • گوشت کو گرائنڈر (grinder) میں ڈال کر باریک کرلیں۔
  • ایک پیالے میں مرغی کا گوشت، ہری مرچ، نمک، گرم مصالحہ اور آلو ڈالیں اور لیموں نچوڑ کر ملالیں (mix)۔
  • اس آمیزے کے رول (rolls) بنائیں۔
  • ڈبل روٹی کے سلائس (slice)کو ہاتھوں سے چورہ کرکے اس میں تِل ملا لیں (mix)۔
  • رول ڈبل روٹی اور تِل والے آمیزے (mixture) میں اچھی طرح سے لپیٹ لیں۔
  • کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
  • رول (rolls) اس میں سنہری (golden) رنگ آنے تک تَل (fry) کر جاذب کاغذ (absorbent paper) پر نکال لیں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا