اجزا
- قیمہ آدھا کلو
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- :ڈو بنانے کے لیے
- میدہ ڈیڑھ پاؤ
- خمیر ایک چائے کا چمچ
- تیل دو چائے کے چمچ
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- چینی ایک چائے کا چمچ
- (انڈا ایک عدد ﴿پھینٹا ہوا
- گرم پانی حسب ضرورت
- پیزا سوس ایک کپ
- مشروم چار عدد
- زیتون چار عدد
- شملہ مرچ آدھا کپ
- موزریلا چیز ایک کپ
- چیڈر چیز ایک کپ
- (پیاز ایک کپ ﴿باریک کٹی ہوئی
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
- قیمے پر لال مرچ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور چاٹ مصالحہ لگا کر کڑاہی میں ڈھک کر پکائیں۔
- جب وہ گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔
- ڈو بنانے کے لیے: میدہ، خمیر، تیل، نمک، چینی، انڈا اور گرم پانی ملاکر گوندھ لیں۔
- اب گندھے ہوئے آٹے کو دوبارہ گوندھ کر چھوٹی چھوٹی گول روٹیاں بنائیں اور اُن پر پیزا سوس لگا دیں۔
- اس کے بعد پکا ہوا قیمہ، مشروم، زیتون، شملہ مرچ، موزریلا چیز، چیڈر چیز، پیاز، نمک اور اوریگانو ڈال کر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
- ایزی پیزا تیار ہے۔