اجزا
- :بریڈ کے لئے
- میدہ دو کپ
- خمیر دو چائے کے چمچ
- آئل دو چائے کے چمچ
- (مکھن دو چائے کے چمچ (پگھلا ہوا
- گرم پانی ایک کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- چینی تین چوتھائی چائے کا چمچ
- انڈہ ایک عدد
- :فلنگ کےلئے
- (آلو دو عدد (درمیانے، ابلے اور کچلے ہوئے
- (چکن آدھا کپ (ابلا اور ریشہ کیا ہوا
- ہلدی ایک چٹکی
- کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- (گاجر ایک عدد (کٹی ہوئی
- (پیاز ایک عدد (کٹا ہوا
- لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
- ہری مرچ دو عدد
- گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- (ہرا دھنیا آدھا چائے کا چمچ (کٹا ہوا
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- بریڈ کے لئے: چھوٹے سے پیالے میں خمیر اور چینی گرم پانی کے ساتھ مکس کرلیں۔ اب اسے دس منٹ تک پھولنے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
- اب ایک بڑے پیالے میں میدہ، خمیر، آئل، مکھن اور نمک شامل کرکے گوندھ کر ڈو تیار کرلیں۔
- گیلے کپڑے کے ساتھ ڈھانپ کر ڈبل سائز کرنے کے لئے ایک گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
- اب اس کے رول بنا کر لمبائی کے رخ چوکور شکل میں کاٹ لیں۔
- اب فلنگ کرکے کنارے انڈے سے بند کردیں۔
- مزید دس منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
- اب دس سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرکے گولڈن براؤن کرلیں۔
- فلنگ کے لئے: چکن کو ہلدی، کالی مرچ، نمک اور آدھے کپ پانی کے ساتھ ابال لیں۔
- جب چکن پک کر تیار ہو جائے تو اس کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
- اب ایک پین میں تیل گرم کریں اور پیاز سوتے کرلیں۔
- پھر لہسن پیسٹ شامل کرکے فرائی کریں۔
- پھر گاجر شامل کرکے تھوڑی دیر کے لئے فرائی کریں۔
- آخر میں پکا ہوا چکن، آلو، چلی پیسٹ، دھنیا اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کردیں۔
- اب کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق اسے ٹھنڈا کرلیں۔