اجزا
- مکھن پچھتر گرام
- میدہ ایک سو پچاس گرام
- کاسٹر شوگر اسی گرام
- کوکو پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- انڈے کی زردی ایک عدد
- ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
- بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب
- مکھن اور چینی کو اچھی طرح سے بیٹ کر لیں۔
- پھر اس میں ونیلا ایسنس شامل کریں اور ساتھ ہی انڈے کی زردی بھی شامل کر لیں۔
- میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں اور چھنے ہوئے میدے کو مکھن میں مکس کر کے ڈو بنا لیں۔
- اب اس ڈو کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں، ایک ڈو میں کوکو پاؤڈر ملا دیں۔
- اب ایک سفید والی ڈو کو بر پیپر پر رول کر لیں اور چاکلیٹ والا رول بھی بٹر پیپر پر رول کر لیں۔
- پھر چاکلیٹ والے کو ونیلا رول پر پھیلا کر سوئس رول کی طرح رول کر لیں اور سخت ہونے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
- تھوڑی دیر بعد فریزر سے نکال کر سلائس کاٹیں اور نمبر چار پر بیک کریں۔
- پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بیکنگ ٹرے پر رکھیں اور سرو کریں۔