سموسہ چاٹ

Home » Recipes » Urdu Recipes » سموسہ چاٹ
Samosa Chaat

اجزآ

  • سموسے کےلئے:
  • میدہ دو کپ (All purpose flour 2 cups)
  • اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Carom seeds ½ tsp)
  • نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
  • گھی دو کھانے کے چمچ (Ghee 2 tbsp)
  • پانی گوندھنے کےلئے (Water to knead)
  • فلنگ کےلئے:
  • آلو دو عدد (اُبلے ہوئے) (Potatoes 2 boiled)
  • ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی) (Green chilies 2 chopped)
  • ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا) (Coriander leaves 1 tbsp chopped)
  • لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red chili ½ tsp crushed)
  • چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Chat Masala ½ tsp)
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)
  • چاٹ بنانے کےلئے:
  • سموسے دو عدد (Samosas 2)
  • چنے آدھا کپ (اُبلے ہوئے) (Chickpeas ½ cup boiled)
  • دہی آدھا کپ (پھینٹا ہوا) (Yogurt ½ cup beaten)
  • لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chili powder ½ tsp)
  • چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Chat masala ½ tsp)
  • پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی) (Onion 2 tbsp chopped)
  • ہرے دھنیے کی چٹنی دو کھانے کے چمچ (Coriander chutney 2 tbsp)
  • املی کی چٹنی چار کھانے کے چمچ (Tamarind chutney 4 tbsp)
  • سیو دو سے تین کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی) (Sev 2–3 tbsp chopped)

ترکیب

  1. سموسے کےلئےایک پیالے (bowl) میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ (dough) لیں اور ڈھک کر تیس منٹ (30 mints) کےلئے چھوڑ دیں۔
  2. پھر اس کے پیڑے بنائیں۔
  3. اب ہر پیڑے (balls) کو لمبائی میں بَیل (bail) کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  4. فلنگ کےلئے:اُبلے آلو ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ (filling) تیار کرلیں۔
  5. پھر ہر ٹکڑے میں فلنگ (filling) بھر کے سموسے کی طرح فولڈ (fold)کرلیں۔
  6. اب یہ سموسے گرم تیل (hot oil) میں ہلکی آنچ (low heat) پر گولڈن فرائی (golden fry) کرلیں۔
  7. چاٹ بنانے کےلئے: ایک پلیٹ (dish) میں دو عدد سموسے ڈالیں۔
  8. ہر سموسے کو آہستہ سے دبائیں کہ یہ ٹوٹ جائیں۔
  9. اس پر اُبلے چنے اور تھوڑی سی دہی (yogurt) ڈالیں۔
  10. پھر اس پر لال مرچ اور چاٹ مصالحہ بھی چھڑک (sprinkle) دیں۔
  11. اس کے بعد ہرے دھنیے کی چٹنی اور املی کی چٹنی پھیلا کر ڈالیں۔
  12. آخر میں کٹی پیاز ڈالیں اور سیو سے گارنش (garnish) کرکے پیش کریں۔

You May Like

Martin Glendining | Nassau – Bahamas

Discover the beauty and charm of Nassau, Bahamas with Martin Glendining as your trusted local guide. From pristine beaches and vibrant coral reefs to rich cultural heritage and thrilling water sports, Martin will show you the best of this tropical paradise. Get insider tips on the top attractions, indulge in delicious local cuisine, and experience the warmth of Bahamian hospitality. Book your unforgettable Nassau adventure with Martin Glendining today and create memories that will last a lifetime.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography