اجزا
- کوٹیج چیز تین سو گرام
- تیل دو کھانے کے چمچ
- رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
- سونف ایک کھانے کا چمچ
- میتھی دانہ ایک چٹکی
- کلونجی آدھا چائے کا چمچ
- زیرہ ایک چائے کا چمچ
- ہری مرچ تین سے چار عدد
- (پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- (ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی
- (لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد (باریک کٹا ہوا
- دہی آدھا کپ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- کھٹائی آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
- ایک پین میں تیل گرم کرکے سونف، رائی دانہ، میتھی دانہ، کلونجی اور زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں۔
- اب ہری مرچ اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔
- پھر ہلدی، ادرک اور لہسن ڈال کر پکائیں۔
- ساتھ ہی دہی ڈال کر مکس کر لیں۔
- آخر میں نمک اور کھٹائی دیں۔
- اب کوٹیج چیز کے کیوبز ڈال کر سرو کریں۔