Sizzling Chocolate Brownie With Ice Cream آئس کریم کے ساتھ تیز چاکلیٹ براؤن Recipe

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

ڈبل چوکلیٹ بر اؤ نی اجزاء:
کوکنگ چوکلیٹ 1کپ
مکھن آدھا کپ
انڈے 3عدد
پسی ہوئی چینی آدھا کپ
میدہ 3چوتھائی کپ
کوکوا پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ونیلا ایسنز 1چائے کا چمچ
چوکلیٹ ساس اجزاء:
کوکنگ چوکلیٹ 3چوتھائی کپ
کریم آدھا کپ
کوکوا پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
مکھن 2کھانے کے چمچ
پانی 3-4کھانے کے چمچ
سرونگ کے اجزاء:
مکھن 1کھانے کا چمچ
ونیلا آئسکریم حسبِ ضرورت
اخروٹ حسبِ ضرورت

ترکیب:
ایک ڈبل بوائلر میں چوکلیٹ، مکھن ڈالیں اور پگھلا کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب میدہ، کوکوا پاؤڈراوربیکنگ پاؤڈر چھان لیں۔
ایک الگ باؤل میں انڈے اور چینی اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب اس میں چھنا ہوا میدے کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر ونیلا ایسنز ، چوکلیٹ اور مکھن کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب ایک بیکنگ پین میں آئل لگا کر بٹر پیپر لگا لیں پھر اس ا پین میں چوکلیٹ کا مکسچر ڈالیں اور پہلے سے گرم اوون میں 170’c پر 20-25منٹ بیک کر لیں۔ چوکلیٹ ساس:
ایک ڈبل بوائلر میں چوکلیٹ، مکھن ڈال کر پگھلا لیں۔
پھر اس میں کوکوا پاؤڈر اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔
پھر پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سائیڈ پر کر دیں۔
بیک کی ہوئی براؤنی کو چار برابر سلائیسیز میں کاٹ لیں۔
اب ایک سزلنگ ڈش کو اچھی طرح گر م کر کے مکھن ڈالیں۔
اب اس پر براؤنی سلائس رکھ کر ونیلا آئسکریم کا ایک سکوپ رکھیں۔
اب تیار کی ہوئی چوکلیٹ ساس، آئسکریم اور براؤنی پر ڈال دیں۔
اخروٹ کی ٹوپنگ کر کے اسی سزلنگ پلیٹ میں فوراََ سرو کریں۔

تیاری کا وقت :

30 منٹ

پکانے کا وقت :

30 منٹ

افراد :

افراد 3-4