سوئس رول اجزا ء
انڈے بارہ
چینی ڈیڑ ھ سو گرام
ونیلا ایسنس ایک کھانے کا چمچ
میدہ ڈیڑھ سو گرام
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
وہیپ کریم آدھا کپ
سٹرابیری فلنگ ایک چوتھائی کپ
چوکلیٹ سیرپ حسبِ ضرورت
چوکلیٹ ایک سوگرام
سوئس رول ترکیب
۔ایک باؤل میں انڈے ،چینی ،ونیلا ایسنس اور میدہ ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب ایک ٹرے میں تیار کیا ہوا مکسچر ڈال کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 10-8منٹ تک اوون بیک کرلیں ۔
۔ایک باؤل لیں اوراس میں وہیپ کریم ڈال کر مکس کر لیں اور بیک کیے ہوئے رول پر لگا دیں ۔
۔اب تیار شدہ سوئس رول کے ایک سِرے پر چوکلیٹ سیرپ اور دوسرے سِرے پرسٹرابیری فلنگ لگا کر چوکلیٹ لگا دیں ۔
۔اب اسے گول شکل میں رول کر کے تین سے چار گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں ۔
۔اب اس پروہیپ کریم لگاکر سٹرابیری فلنگ اور چوکلیٹ سیرپ کی ٹوپنگ کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار سوئس رول تیار ہے ۔
بنا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: دو