اجزاء نوڈلز رول
چکن 300 گرام
نوڈلز 2 کپ
بند گوبھی 200 گرام
گاجر 1 عدد
سبز شملہ مرچ 1عدد
پیاز 1عدد
رول پٹی 4 عدد
چینی 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر 1چائے کاچمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
نوڈلز رول ترکیب
۔ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل لیں اورا س میں پیاز ،چکن اورریڈچلی ڈال کر ہلکا سا پکالیں ۔
۔اب اس میں شملہ مرچ ،بند گوبھی ،گاجر ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب اس میں سویا سوس ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،چینی ،چکن پاؤڈر اور اُبلی ہوئی نوڈلز ڈال کر دو منٹ پکا کر اُتار لیں ۔
۔اب ایک رول پٹی لیں اور اس پر تیا ر کیے ہوئے نوڈلز رکھیں اور انڈا لگا کر بند کرلیں۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے ہوئے رول ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔
۔آپکے مزیدار نوڈلز رول تیار ہیں ۔
پکانے کاوقت: تیس منٹ افراد: تین عدد