اجزاء:
پیاز ٹماٹر پیسٹ:
پیاز 1کپ
ٹماٹر 1کپ
ہری مرچ 2-3
کھانے کا تیل 4کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کھڑا مصالحہ 1کھانے کا چمچ
درمیانے بینگن 2
گاجر 1
درمیانے آلو 2
درمیانا کدو 1
درمیانی گوبھی 1
مٹر آدھا کپ
بند گوبھی 1کپ
پانی 1کپ
پیاز ٹماٹرپیسٹ
سبزیوں کی یخنی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1چوتھائی چائے کا چمچ
پسی ہوئی جیفل 1چٹکی
الائچی پاؤڈر 1چٹکی
ترکیب:ایک بلینڈر اس میں تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر، سبز مرچ ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں ۔ اب ایک پین لیں اس میں 2کھانے کے چمچ آئل، کھڑا مصالحہ ڈالیں اور تھوڑی دیر کے لئے پکا لیں ۔ اس میں سبزیاں،پانی ڈالیں اور مکس کر کے ڈھکن سے ڈھانپ لیں اور ہلکی آنچ پر 6-8منٹ تک پکائیں ۔ اب گلی ہوئی سبزیوں کو نکال لیں اور یخنی کو ایک سائیڈ پر کر دیں ۔ ایک دوسرے پین میں 2-3کھانے کے چمچ تیل ،ادرک لہسن پیسٹ ڈالیں اور تھوڑی دیر کے لئے پکائیں ۔ پھر اس میں تیار کیا ہوا پیازٹماٹر پیسٹ ڈالیں پھر سبزیوں کی یخنی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس میں ہلدی ، لال مرچ ، کٹی لال مرچ ، نمک ، دھنیا پاؤڈرڈالیں اور جب تک مصالحے میں سے تیل نہ نکل آئے تب تک پکائیں۔ پھر اس میں ابلی ہوئی سبزیاں ڈالیں اور تھوڑی دیر کے لئے پکائیں۔ اب اس میں جیفل ، الائچی پاؤڈر اور گرم مصالحہ ڈالیں اور چولہا بند کردیں ۔ اور 5منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔ کریم اور دھنیے کے ساتھ گارنش کریں ۔
تیاری کا وقت :
5-20منٹ
پکانے کا وقت :
25منٹ
افراد :
افراد: 3-4