اجزاء:
سیلف رائیزنگ فلور (ایک کپ میدے میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر ملا ہوا) 1کپ
انڈے 3
چینی 3چوتھائی کپ
ونیلا ایسنز 1چائے کا چمچ
مکھن آدھا کپ
چوکلیٹ ساس:
چوکلیٹ 1کپ
مکھن 3کھانے کے چمچ
دودھ آدھا کپ
کوکو اپاؤڈر 1کھانے کا چمچ
گرم پانی 2کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں 3انڈے 6-8منٹ تک پھینٹ لیں یا پھولنے تک پھینٹ لیں ۔
اب چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب مکھن، ونیلا ایسنز، سیلف رائیزنگ فلور اور دودھ تھوڑا تھورا کرکے ڈالیں(زیادہ مکس نہ کریں)۔
آئل لگے ہوئے سانچے میں مکسچر ڈال کر 180’cپر 15-20منٹ کے لئے بیک کر یں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
کیک کو دو لئیرز میں کاٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں کلنگ ریپ یا فوائل پیپر رکھیں اور اس پر کیک کی لئیر رکھ کر بلیو بیری کی فلنگ پھیلا دیں۔
اب کیک کی دوسری لئیر اس پر رکھ کر ریپ سے ڈھانپ دیں اور 2-3گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
ایک ڈبل بوائلر لیں اس میں چوکلیٹ ،مکھن اور دودھ ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح میلٹ کر کے اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔
پھر اس میں آئسنگ شوگر ، کوکو اپاؤڈراور 2کھانے کے چمچ گرم پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 10-15منٹ کے لئے ٹھندا ہونے دیں۔
اب کیک کو 16برابر حصوں میں کاٹ کر چوکلیٹ کے مکسچر میں ڈِپ کریں ۔
کیک کے پیسیز پر کوکو نٹ پاؤڈر چھڑک دیں۔
تیاری کا وقت :
15 منٹ
پکانے کا وقت :
40-45 منٹ
افراد :
افراد 08-10