Apple Chutney ایپل چٹنی Recipe

Apple Chutney
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

سیب کی چٹنی اجزاء:
سیب آدھا کلو
پانی 1.5ڈیڑھ کپ
چینی آدھا کپ
کشمش 1چوتھائی کپ
ادرک 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
کلونجی 1چوتھائی چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1-2چائے کے چمچ
ذیرہ(باریک کیا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
سرکہ آدھا کپ
کھجوروں کی چٹنی اجزاء:
ذیرہ آدھا چائے کا چمچ
پانی 1.5ڈیڑھ کپ
کھجوریں آدھا کپ
سیب آدھا کلو
ادرک 1کھانے کا چمچ
شکر آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
املی آدھا کپ

سیب چٹنی ترکیب:
ایک پین میں سیب، پانی ڈال کرڈھکن سے ڈھانپ کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
اب چینی ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر چوپڈ کشمش، ادرک ، گرم مصالحہ، باریک کیا ہوا ذیرہ ، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب کلونجی اور سرکہ ڈال کر 3-4منٹ پکائیں۔
چٹنی کو ہوا بند جار میں بند رکھیں۔
آپ چٹنی کو ایک مہینے کے لئے سٹور بھی کر سکتے ہیں۔
کھجور چٹنی ترکیب:
ایک پین میں ذیرہ ڈال کر بھون لیں۔
اب کھجوریں اور پانی ڈال کر مکس کریں۔
پھر ادرک اور باریک کیا ہوا سیب ڈال کر ابال لیں۔
اب شکر ، املی ، لال مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر 08-10منٹ پکائیں۔
پھر اچھی طرح بلینڈ کر کے 2منٹ مزید پکا لیں۔
چٹنی کو ہوا بند جار میں بند رکھیں۔
آپ چٹنی کو ایک مہینے کے لئے سٹور بھی کر سکتے ہیں۔

Tuna Salad

Ingredients: Juice of 1 lemon 1 orange, segments separated and