اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن

Home » Recipes » Urdu Recipes » اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن
Spicy Vegetabel Chowmein

اجزا

 

  • (بند گوبھی ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  • (شملہ مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  • (گاجر دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  • (بین اسپروٹس ایک پیالی (صاف کیے ہوئے
  • (ہری پیاز دو گٹھی (باریک کٹی ہوئی
  • نوڈلز آدھا پیکٹ
  • تیل پانچ کھانے کے چمچ
  • (پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  • سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • (ہری مرچ چھ عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
  • چلی سوس دو کھانے کے چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • چکن کیوب ایک عدد
  • تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
  • چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

 

  • ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں نوڈلز اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اُبالیں۔
  • جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھار لیں۔
  • اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھوکر ذراسی چکنائی دوبارہ ملائیں۔
  • پھر ایک کڑاہی میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، سویا سوس، سفید سرکہ، نمک اور ہری مرچ شامل کرکے دو منٹ بھون لیں۔
  • پھر نوڈلز ڈالیں۔
  • اس کے بعد چلی سوس، لال مرچ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر اچھی طرح جلدی جلدی ملائیں اور تِل کا تیل ڈال دیں۔
  • اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

 

 

 

You May Like

candy wrap

Candy Wraps

Lay the tortilla out on a clean surface or dinner plate. Spread orange marmalade on one half, then spread maple syrup on the other.

1593219772 maxresdefault

Baked Spaghetti in Tomato Sauce by Tarla Dalal

Baked Spaghetti in Tomato Sauce, Recipe Link : http://www.tarladalal.com/Baked-Spaghetti-in-Tomato-Sauce-2210r ————————————————————————————————

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Maqlooba

مقلوبہ

اجزا   سیلا چاول آدھا کلو مٹن آدھا کلو ادرک

Balochi Mutton Lag

بلوچی ران

اجزا   (بکرے کی ران ڈیڑھ کلو (بغیر ہڈی سرکہ

10 Best Pizza Places in Lahore

Discover the top 10 pizza places in Lahore! Indulge in a culinary adventure as we unveil the city’s finest pizzerias. From authentic Italian flavors to unique local twists, these eateries offer a slice of heaven. Explore our list and satisfy your cravings for mouthwatering pizzas in Lahore.

Cream Brule

Cream Brule

INGREDIENTS 5 Eggs 500 grams milk 200 grams sugar 500