اجزا
- پی نٹ بٹر آدھا کپ
- چھنی ہوئی آئسنگ شوگر دو کھانے کے چمچ
- کوکو پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
- پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ سو گرام
- پگھلی ہوئی ملک چاکلیٹ تیس گرام
ترکیب
- ایک پیالے میں پی نٹ بٹر، چھنی ہوئی آئسنگ شوگر اور کوکو پاؤڈر مکس کریں۔
- پھر اسے فریز کر دیں۔
- اب اسے چوبیس ٹکڑوں میں کاٹ کر فریزر میں جما لیں۔
- اب پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ میں ڈبو کر بٹر پیپر لگی ٹرے میں رکھیں۔
- آخر میں پگھلی ہوئی ملک چاکلیٹ سے سجا کر پیش کریں۔