اجزا
- مکھن دو کھانے کے چمچ (Butter 2 tbsp)
- پیاز دو کھانے کے چمچ (Onion 2 tbsp)
- میدہ چار کھانے کے چمچ (White flour 4 tbsp)
- نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (Black pepper ½ tsp)
- مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ (Mustard powder ½ tsp)
- دُودھ ایک کپ (Milk 1 cup)
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (Coriander leaves 2 tbsp)
- فریش کریم دو کھانے کے چمچ (Fresh cream 2 tbsp)
- لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ (Lemon juice 1 tbsp)
- انڈے چار عدد (اُبلے ہوئے) (Egg 4 boiled)
- بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت (Bread crumbs as required)
- تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
ترکیب
- ایک برتن میں مکھن گرم (heat) کریں۔
- اس میں کٹی پیاز ڈال کر نرم ہو جانے تک فرائی (fry) کریں۔
- پھر اس میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر (mustard powder) ڈال کر تھوڑا سا پکائیں (cook)۔
- اس کے بعد چولہے سے ہٹالیں۔ اس میں آہستہ آہستہ دُودھ مکس (mix) کریں۔
- پھر اسے ہلکی آنچ (low heat) پر پکائیں (cook) یہاں تک کہ اُبال (boil) آجائے۔
- گاڑھا (thick) ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور آمیزے (mixture) کو ٹھنڈا (cold) ہونے دیں۔
- اب اس میں کٹا ہرا دھنیا، فریش کریم (fresh cream)، لیموں کا رس اور اُبلے انڈے کچل کر شامل کریں۔
- پھر اس آمیزے (mixture) سے کروکٹس (crockets) بنائیں۔
- پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمبز (bread crumbs) میں رول (roll) کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔
- گولڈن براؤن (golden brown) ہو جائیں تو تیل سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔