The Cook Book

چکن رول

Chicken Roll 2
Hiya! Today we will discuss about چکن رول

اجزا

  • :فلنگ کے لئے
  • (چکن تین سو گرام (بغیر ہڈی کے
  • (لہسن ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا
  • (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • تکہ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل حسب ضرورت
  • کوئلہ ایک ٹکڑا
  • مکھن حسب ضرورت
  • :چپاتی بنانے کے لئے
  • چکی آٹا دو کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • پانی حسب ضرورت

ترکیب

 

  • چپاتی بنانے کے لئے: سب سے پہلے آٹے میں حسب ضرورت پانی اور نمک شامل کرکے گوندھ لیں۔
  • اب اس کے پیڑے بناکر پتلی پتلی چپاتیاں بیل لیں۔
  • اب توے پر چپاتیوں کو تیار کر لیں اور ایک طرف رکھتے جائیں۔
  • فلنگ کے لئے: ایک پیالے میں چکن کے چھوٹے چھوٹے کیوبز کاٹ کر ڈالیں۔
  • پھر اس میں لہسن، کالی مرچ، نمک، تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کرکے مکس کریں۔
  • اب ایک پین میں تیل گرم کرلیں اور اس میں چکن کو تیار کرلیں۔
  • جیسے ہی چکن پک جائے تو اسے کوئلے کا دھواں دے کر اتار لیں۔
  • اب ایک چپاتی لیں اور اس پر مکھن لگائیں۔
  • پھر چکن کے کیوبز ڈالیں اور رول کرکے ایک طرف رکھتے جائیں۔
  • اب اسی طرح باقی تمام رول تیار کرلیں تمام رول تیار ہیں۔

 

چکن رول

Most Popular

Latest Recipes